ڈینیل کریگ کی جیمز بانڈ سلسلے کی 25 ویں فلم آخری فلم ہو گی

بدھ 16 اگست 2017 14:04

ڈینیل کریگ کی جیمز بانڈ سلسلے کی 25 ویں فلم آخری فلم ہو گی
لاس اینجلس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2017ء) ہالی وڈ اداکار ڈینیل کریگ نے جیمز بانڈ سلسلے کی 25 ویں فلم میں جیمز بانڈ کا کردار ادا کرنے کی تصدیق کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ڈینیل کریگ نے امریکن ٹی وی شو میں جیمز بانڈ سلسلے کی 25 فلم میں جیمز بانڈ کا کردار ادا کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے اس بات کی طرف اشارہ بھی دیا کہ یہ ان کی بطور معروف فکشنل سیکرٹ ایجنٹ آخری فلم ہے اور وہ کچھ منفرد اور مزید بہتر کرنا چاہتے ہیں۔

وقت اشاعت : 16/08/2017 - 14:04:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :