فلم ’’اینابیل کرئیشین‘ ‘دیکھ کر خاتون کا ذہنی توازن خراب ہو گیا‘ ہسپتال منتقل

منگل 22 اگست 2017 11:49

فلم ’’اینابیل کرئیشین‘ ‘دیکھ کر خاتون کا ذہنی توازن خراب ہو گیا‘ ہسپتال منتقل
تیریسینیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اگست2017ء) برازیل میں ڈرائونی فلم دیکھنے کے بعد ایک خاتون کا ذہنی توازن خراب ہوگیا۔ برطانوی میڈیا کیمطابق گزشتہ دنوں ریلیز ہونے والی ہولی وڈ فلم اینابیل :کرئیشین کو دیکھنا برازیل کے شہر تیریسینیا کی 20سالہ نامعلوم خاتون کیلئے مہنگا پڑ گیا جن کا ذہنی توازن سینما میں فلم دیکھنے کے بعدبگڑ گیا۔

(جاری ہے)

یہ خاتون باہر نکلنے پر عجیب و غریب حرکتیں کرنے لگی،اس کے بعد شاپنگ مال میں اچانک چیخنے چلانے لگی اور فرش پر خود پر گھونسے برسانے لگی جبکہ اس کے دوست اسے سنبھالنے میں ناکام رہے۔اس خاتون کے ساتھ یہ واقعہ18اگست کو پیش آیا اور رپورٹ کے مطابق سینما سے باہر نکلتے ہی انہوں نے اپنے چہرے پر گھونسے مارنے شروع کردیئے تھے،ان کی حالت دیکھ کر انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
وقت اشاعت : 22/08/2017 - 11:49:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :