فلم’’ جسٹ گیٹنگ اسٹارٹڈ‘‘8دسمبرکو سینما گھروں کی زینت بنے گی

رون شیلٹن کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کی کہانی ایک سابق ایف بی آئی ایجنٹ اور ایک سابق وکیل کے گرد گھوم رہی ہے

پیر 20 نومبر 2017 11:54

فلم’’ جسٹ گیٹنگ اسٹارٹڈ‘‘8دسمبرکو سینما گھروں کی زینت بنے گی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء) معروف ہالی ووڈاداکارمورگن فریمین کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ کی ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور فلم جسٹ گیٹنگ اسٹارٹڈکی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

رون شیلٹن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک سابق ایف بی آئی ایجنٹ اور ایک سابق وکیل کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنی دشمنی کو پس پشت ڈال کر ایک کیس کو حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں مورگن فریمین،گلین ہیڈلے،ٹومی لی جونز،رین روسو،جو پینٹولیانو،ایلیزبتھ ایشلے اور شیرل لی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔جان میس اور ایلن سمپسن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ ایکشن اور کامیڈی کا طوفان لیے یہ فلم 8دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 20/11/2017 - 11:54:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :