کامیڈی سے بھرپور ہالی ووڈسا ئنس فکشن فلم ڈائون سائزنگ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں

میگن ایلیسن اور مارک جانسن کی پروڈیوس کردہ فلم 22دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

ہفتہ 9 دسمبر 2017 12:02

کامیڈی سے بھرپور ہالی ووڈسا ئنس فکشن فلم ڈائون سائزنگ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2017ء) کامیڈی سے بھرپور ہالی ووڈسا ئنس فکشن فلم ڈائون سائزنگ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں میڈیا رپورٹ کے مطابق ایلکژینڈر پین کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی میں ایک معاشرتی طنزکی گئی ہے جس میں ایک جوڑا یہ خیال کرتا ہے کہ وہ اپنا قد گھٹا کربہتر زندگی گزار سکتا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں میٹ ڈیمون، کرسٹین وگ، کرسٹوفر والٹز، ایلک بیلڈون، نیل پیٹرک اور میری بیتھ مونرو کے علاوہ دیگر ااداکار شامل ہیں۔میگن ایلیسن اور مارک جانسن کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 22دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 09/12/2017 - 12:02:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :