ڈزنی کی عالمی شہرت یافتہ فلم ’’کو کو ‘‘ چینی فلمی مارکیٹ میں چھائی رہی

دس دسمبر کو ختم ہونیوالے ہفتے میں قریباً 52ملین امریکی ڈالر کمائے ، چائنا فلم نیوز

جمعرات 14 دسمبر 2017 14:53

ڈزنی کی عالمی شہرت یافتہ فلم ’’کو کو ‘‘ چینی فلمی مارکیٹ میں چھائی رہی
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2017ء) ڈزنی کی عالمی طورپر شہرت یافتہ فلم ’’کوکو‘‘ دس دسمبر کو ختم ہونیوالے ہفتے میں چینی فلمی مارکیٹ میں چھائی رہی ، چائنا فلم نیوز کی اطلاع کے مطابق اس فلم نے 344ملین یوآن (92ملین امریکی ڈالر ) کمائے ہیں، ایک بڑے شہر میں لاپتہ ہونیوالے ایک ریچھ کے بارے میں فیملی کلاسک کی ماخوذ بڑی سکرین والی فلم ’’ پیڈنگٹن 2‘‘ دوسرے نمبر پر رہی جس نے پہلی مرتبہ نمائش کیلئے پیش کئے جانیوالے ہفتے میں باکس آفس میں 104ملین یوآن کمائے ، تیسرے نمبر پر ملکی فلم ’’ دا بگ کال ‘‘ رہی جس نے 8دسمبر کو نمائش کیلئے پیش کئے جانے کے بعد سے قریباً 37.6بلین یوآن کمائے ۔
وقت اشاعت : 14/12/2017 - 14:53:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :