فلم ’’جراسک ورلڈ؛فالن کنگڈم‘‘کانیاٹریلر اور پوسٹر جاری کردیاگیا

2014میں جراسک ورلڈ نے بھی خوب باکس آفس پر دھوم مچائی جس کا سیکوئل اب جون نمائش کیلئے نمائش کیلئے پیش کیا جائیگا

جمعہ 20 اپریل 2018 11:58

فلم ’’جراسک ورلڈ؛فالن کنگڈم‘‘کانیاٹریلر اور پوسٹر جاری کردیاگیا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) خوف اوردہشت کی علامت تصور کئے جانیوالے دیوہیکل ڈائنوسارز کے گِرد گھومتی شہرہ آفاق ہالی وڈ سائنس فکشن ایڈونچر فلم جراسک پارک سلسلے کی چوتھی فلم ’’جراسک ورلڈ‘‘کے سیکوئل’’جراسک ورلڈ؛فالن کنگڈم‘‘کانیا ٹریلراور پوسٹر جاری کر دیا گیا ۔اس سنسنی خیز فلم کو جے اے بیونانے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ فلم کی کاسٹ میں ایک بار پھر کرِس پریٹ ، برائس ڈلاس ہاورڈاورجیف گولڈ بلم اپنے سابقہ کرداروں میں جلوہ? گر ہو رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں بی ڈی وونگ،ٹوبی جونز،ریف اسپال،جسٹس اسمتھ،ڈینیئالا پلیڈا،ٹیڈ ولین،گیریلڈین چیلپن اورجیمز کرومویل سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

فرینک مارشل اورپیٹرک کرولی کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی گزشتہ فلموں کی طرح اس بار بھی شہر سے دور جزیرے پرقائم کردہ ایک ایسے جراسک تھیم پارک کے گِرد گھوم رہی ہے جس کی تباہ کو بائیس سال سے زیادہ عرصہ بیت چکا ہوتا ہے تاہم حفاظتی اقدامات مزید سخت کرتے ہوئے اسے ایک بار پھر سے تعمیر کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

دیوہیکل ڈائنو سارزسے بھرے اس جراسک تھیم پارک پر کی گئی معمولی سی غلطی اور قواعد کی پابندی نہ کرنا انتہائی سنگین نتائج کا سبب بن جاتی ہے جو اس خطرناک جان لیوا مخلوق کو آپے سے باہر کر دیتی ہے۔

لیجنڈنری پکچرز کی تیار کردہ یہ سائنس فکشن ایڈونچر فلم یونیورسل پکچرز کے تحت 22جون کو سنیماگھروں میں عام نمائش کیلئے پیش کرد ی جائیگی۔واضح رہے کہ اسٹیون سپیلبرگ کی ڈائریکشن میں بننے والی جراسک پارک سلسلے کی پہلی فلم 1993 میں ریلیز کی گئی تھی جبکہ 1997اور2001میں بالترتیب دوسری اور تیسری فلمیں نہ صرف مداحوں میں بے پناہ مقبول ہوئیں بلکہ دنیا بھر میں اربوں ڈالر کا بزنس بھی کرنے میں کامیاب ہوئیں۔صرف یہی نہیں بلکہ 2014میں جراسک ورلڈ نے بھی خوب باکس آفس پر دھوم مچائی جس کا یہ سیکوئل اب جون نمائش کیلئے نمائش کیلئے پیش کیا جائیگا۔
وقت اشاعت : 20/04/2018 - 11:58:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :