نئی کرائم تھرلر فاسٹ اینڈ فیوریئس8 کا نیا ٹریلر جاری

ہفتہ 25 فروری 2017 14:35

نئی کرائم تھرلر فاسٹ اینڈ فیوریئس8 کا نیا ٹریلر جاری
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء)ہالی وڈ کی بلاک بسٹر ایکشن فلم سیریز فاسٹ اینڈ فیوریئس کی نئی کرائم تھرلر فلم "فاسٹ اینڈ فیوریئس8 "کا نیادھواں دھار ٹریلر منظر عام پر آگئی ہے۔

(جاری ہے)

ہالی وڈ کی بلاک بسٹر ایکشن فلم سیریز فاسٹ اینڈ فیوریئس ایک بار پھر فلم بینوں کا دل جیتنے کیلئے تیار ہے ،اسی سلسلے میں فاسٹ فیوریئس فرنچائز کی ا?ٹھویں کڑی " فاسٹ اینڈ فیوریئس8" کانیا دھواں دھار ٹریلرجاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکارایف گیری کی اس کرائم تھرلر فلم کی اسٹار کاسٹ میں وین ڈیزل، چارلیزتھرون،مشعل روڈریگز، ڈیوین جانسن ، جیسن اسٹیتھم، لیو ڈیکرس اورلوکس بلیک شامل ہیں۔گزشتہ حصوں کی طرح اس فلم میں بھی وین ڈیزل اپنے سابقہ کردارگو ڈومینک ٹوریٹو کے روپ میں جلوہ گر ہو نگے۔
وقت اشاعت : 25/02/2017 - 14:35:52