امریکی دھماکہ خیز فلم چینی سینمائوں پر چھا گئی

بیوٹی اینڈ دی بیسٹ د وسرے جبکہ اے ڈاگز پرپز تیسرے نمبر پر رہی ‘ٹاپ فنی کمیڈین اور لوگان بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر رہیں

منگل 28 مارچ 2017 13:10

امریکی دھماکہ خیز فلم چینی سینمائوں پر چھا گئی
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) امریکی دھماکہ خیز فلم’’کانگ سکل آئی لینڈ ‘‘نے گذشتہ ہفتے چینی باکس آفس پر 500ملین یوآن (72.

(جاری ہے)

6ملین امریکی ڈالر ) کی آمدنی حاصل کی جبکہ 26مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ڈزنی کی لائیو ایکشن فلم’’ بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘‘ 195ملین یوآن کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی ، یہ فلم 17مارچ کو ریلیز ہوئی تھی اور اس نے 26مارچ تک 506ملین یوآن حاصل کئے ،ہالی ووڈ کی مزاحیہ فلم ’’ اے ڈاگز پرپز ‘‘ 60 ملین یوآن کے ساتھ تیسر ے نمبر پررہی جبکہ چین کی کمیڈی فلم ٹاپ فنی کمیڈین 49ملین یوآن کے ساتھ چوتھے اور لوگان 27ملین یوآن کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہی۔

وقت اشاعت : 28/03/2017 - 13:10:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :