نئی سٹار وارزفلم کے نام کا اعلان

جمعرات 19 اکتوبر 2017 14:10

نئی سٹار وارزفلم کے نام کا اعلان
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) سٹار وارز سلسلے کی نئی فلم کے نام کا اعلان کر دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق ہالی وڈ ہدایتکار رون ہاورڈ نے اپنی نئی فلم کے نام کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

ہدایتکار رون ہاورڈ نے ٹوئٹر پر ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے سٹار وارز کی نئی فلم کا نام ’’سولو:اے سٹار وارز سٹوری ‘‘ ظاہر کیا ہے۔ فلم میں ایلڈن ارینش ،ڈونلڈ گلوور،ایملیا کلارک،جوناس سوٹامو شامل ہیں۔ فلم آئندہ سال مئی میں ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 19/10/2017 - 14:10:14