اداکارہ نادیہ خان کی جانب سے ہالی وڈ کے اداکار پر ان کی بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام، پولیس کی جانب سے اداکار سے پوچھ گچھ

muhammad ali محمد علی بدھ 24 مئی 2017 20:03

اداکارہ نادیہ خان کی جانب سے ہالی وڈ کے اداکار پر ان کی بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام، پولیس کی جانب سے اداکار سے پوچھ گچھ
دبئی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24مئی2017ء) اداکارہ نادیہ خان کی جانب سے ہالی وڈ کے اداکار پر ان کی بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ اور معروف ٹی وی اینکر نادیہ خان کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ ہالی وڈ کے ایک اداکار نے ان کی بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ نادیہ خان نے اس حوالے سے پولیس میں فوری درخواست دائر کی جس کے بعد پولیس کی جانب سے ہالی وڈ اداکار سے پوچھ گچھ کی گئی۔

(جاری ہے)

نادیہ خان نے بتایا ہے کہ دبئی کے مشہور رٹز کارلٹن ہوٹل میں ایک ہالی وڈ اداکار کی جانب سے مشہور ٹی وی شو کیلئے آڈیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر وہ اپنی 14 سالہ بیٹی کو بھی آڈیشن کیلئے لے کر گئیں۔ تاہم آڈیشن لینے والے اداکار نے ان کی بیٹی کو بری طرح جنجھوڑا جس کے باعث ان کی بیٹی کے بازو پر شدید زخم آئے۔ نادیہ خان نے مزید الزام عائد کیا ہے کہ آڈیشن میں موجود دیگر بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ نادیہ خان کی جانب سے اپنی بیٹی کی میڈیکل رپورٹ تیار کروا کر باقاعدہ شکایت درج کروائی گئی جس پر پولیس نے اداکار کو پولیس اسٹیشن طلب کرکے ان سے پوچھ گچھ کی ہے۔
اداکارہ نادیہ خان کی جانب سے ہالی وڈ کے اداکار پر ان کی بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام، پولیس کی جانب سے اداکار سے پوچھ گچھ
وقت اشاعت : 24/05/2017 - 20:03:16

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :