فلم ’ٹرانسفارمرز، دی لاسٹ نائٹ‘ نمائش کیلئے پیش

ہفتہ 24 جون 2017 11:35

فلم ’ٹرانسفارمرز، دی لاسٹ نائٹ‘ نمائش کیلئے پیش
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) ہالی وڈ کی بلاک بسٹر سائنس فکشن ایکشن سیریز ٹرانسفارمرز سلسلے کی پانچویں فلم ٹرانسفارمرز فائیو،’ ٹرانسفارمز، دی لاسٹ نائٹ‘ کا فائنل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جو نمائش کیلئے بھی پیش کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ہالی وڈ کے نامور ہدایت کار مائیکل بے کی سائنس فکشن، ایکشن، ایڈونچر اور فینٹسی سے بھرپور اس فلم میں گزشتہ حصے کی طرح اس باربھی مائیکل واہلبرگ مرکزی کردارادا کرتے نظر آئیں گے ،ْدیوہیکل روبوٹس کے ذریعے انسانوں کی دنیا میں تباہی مچاتی شیطانی طاقتوں کے خلاف جنگ کے گرد گھومتی ٹرانسفامرزسیریز کے پانچویں حصے میں واہلبرگ سمیت اسٹیفن مرچنٹ، جیف پنکنر، ایزابیلا مونر، جین ڈوجاردن، پیٹر جولن اور جیروڈکارمی کل اہم کردارادا کررہے ہیں۔

ایگزیکٹو پروڈیوسر اسٹیون اسپلبرگ کی یہ تھری ڈی سائنس فکشن ایکشن فلم پیرا مائونٹ پکچرز کے تحت 23جون کوامریکی سینما گھروں کی زینت بن گئی۔
وقت اشاعت : 24/06/2017 - 11:35:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :