فلم جمانجی ،ْ ویلکم ٹو جنگل کاانٹرنیشنل ٹریلر جاری

فلم رواں سال سونی انٹرٹینمنٹ کے تحت 22دسمبر کو سنیماگھروں میں دھوم مچانے کیلئے پیش کر دی جائیگی

ہفتہ 23 ستمبر 2017 11:46

فلم جمانجی ،ْ ویلکم ٹو جنگل کاانٹرنیشنل ٹریلر جاری
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2017ء) 1995میں باکس آفس پر کامیابیوں کی جھنڈے گاڑنے والی بلاک بسٹر فلم جمانجی ایک بار پھر تہلکہ مچانے کیلئے تیار ہوگئی اس سلسلے میں جمانجی کے سیکوئل جمانجی ،ْویلکم ٹو جنگل کا انٹر نیشنل ٹریلر بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہدایتکارجیک کیسڈن کی یہ سنسنی خیز فلم جمانجی فلم کا ریمیک نہیں بلکہ بائیس سال قبل جہاں خطرناک جمانجی گیم بورڈ رکا تھا وہیں سے کہانی آگے بڑھے گی جس کے مطابق ہائی اسکول اسٹودنٹس کوایک گھر کے بیس منٹ سے قدیم ویڈیو گیم بورڈ ملتا ہے جسے کھیلنے کی کوشش انہیں خطرناک جنگل میں پہنچا دیتی ہے جہاں سے انوکھے ایڈونچر کا آغاز ہو جاتاہے ۔

ٹیڈ فیلڈ، ڈیوین جانسن اورمائیک ویبر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار ڈیوین جانسن نبھا رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں کیون ہارٹ ، جیک بلیک، نِک جونز اورکیرن گیلن سمیت دیگر کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔کولمبیا پکچرز کی تیار کردہ یہ ایڈونچر تھرلرفلم رواں سال سونی انٹرٹینمنٹ کے تحت 22دسمبر کو سنیماگھروں میں دھوم مچانے کے لئے پیش کر دی جائیگی۔
وقت اشاعت : 23/09/2017 - 11:46:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :