معروف ہالی ووڈ اداکار جیرارڈ بٹلر ایکسیڈنٹ میں زخمی

منگل 17 اکتوبر 2017 13:32

معروف ہالی ووڈ اداکار جیرارڈ بٹلر ایکسیڈنٹ میں زخمی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) ہالی ووڈ کی فلموں میں کمال کی اداکاری کے جوہر دکھانے والے خوبرو اداکار جیرارڈ بٹلر بائیک ایکسیڈنٹ میں زخمی ہوگئے۔ اداکار کی فلم اس جمعے کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق معروف ہالی ووڈ اداکار جیرارڈ بٹلر بائیک ایکسیڈنٹ میں زخمی ہوگئے۔ حادثے کے فوری بعد انہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ڈاکٹرز کے مطابق اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جیرارڈ بٹلر کو ایکسیڈنٹ میں معمولی زخم آئے ہیں اور خطرے کی کوئی بات نہیں ہے۔ تاہم ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

وقت اشاعت : 17/10/2017 - 13:32:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :