ہالی وڈ اداکار مارک ہیمل ہال آف فیم شخصیات کی فہرست میں شامل

ہالی وڈ اداکار مارک ہیمل ہال آف فیم شخصیات کی فہرست میں شامل

مارک نے کئی سپر ہٹ فلموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا کر شائقین کو محظوظ کیا

پیر مارچ 11:34 am
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مارچ2018ء) ہالی ووڈ فلموں کے جانے مانے اداکار مارک ہیمل کو ہالی ووڈ کی ہال آف فیم شخصیات میں شامل کر لیا گیا ہے، جس کے بعد ان کے نام کا ستارہ واک آف فیم میں نصب کر دیا گیا۔

(خبر جاری ہے)

بلاک بسٹر فلموں کے نامور کرداروں میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے اداکار اور رائٹر 66سالہ مارک ہالی وڈ کی واک آف فیم میں شامل ہونیوالی 2ہزار630 ویں شخصیت ہیں۔ مارک نے کئی سپر ہٹ فلموں میں

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا کر شائقین کو محظوظ کیا۔تقریب میں مارک کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ نامور اداکاروں کے ساتھ اسٹار وارز فلم کے کردار بھی موجود تھے جو مارک کو مبارکباد دینے تقریب میں شریک ہوئی-