- Home
- شوبز
- ماڈل کایلی جینر کے محض 18 الفاظ کی ٹوئیٹ سے سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن اسنیپ چیٹ کو ایک کھرب 30 ارب ..
ماڈل کایلی جینر کے محض 18 الفاظ کی ٹوئیٹ سے سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن اسنیپ چیٹ کو ایک کھرب 30 ارب روپے کا نقصان ہوا
یہ گائیڈلائنز کی خلاف ورزی پر مبنی تھا ،ْٹوئٹر پر تنقید کے بعد اسنیپ چیٹ نے اشتہار کو واپس لیتے ہوئے رسمی معذرت کرلی گلو کارہ ریحانہ کا اپنے مداحوں کو اس ایپ کو اپنے فون سے نکال پھینکنے کا مشورہ ،ْاسنیپ چیٹ کے حصص کی قیمت میں 5 فیصد کمی
ہفتہ 17 مارچ 2018 11:36
(جاری ہے)
ایک موبائل گیم Rather You Would کے اس اشتہار میں گلوکارہ ریحانہ اور ایک اور گلوکار کرس برائون کی تصاویر موجود تھیں اور کھیلنے والے سے پوچھا گیا تھا کہ وہ گلوکارہ کو تھپڑ ماریں گے یا گلوکار کو مکا خیال رہے کہ کرس برائون وہ شخص ہیں، جنھیں 2009 میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب انہوں نے اس وقت اپنی گرل فرینڈ ریحانہ پر حملہ کیا تھا۔
ٹوئٹر پر تنقید کے بعد اسنیپ چیٹ نے اس اشتہار کو واپس لیتے ہوئے رسمی معذرت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس کی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی پر مبنی تھا۔اس کے بعد ریحانہ نے انسٹاگرام اسٹوریز پر اسنیپ چیٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میں نظرانداز کرنا پسند کروں گی مگر میں جانتی ہوں کہ آپ بہرے نہیں ،ْ آپ نے ایسی چیز پر پیسے لگائے جو نہ بین الاقوامی سطح پر گھریلو تشدد کے شکار افراد کو شرمندہ کریگی اور انہیں مذاق بنادے گی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ میرے اپنے جذبات نہیں بلکہ تمام خواتین، بچوں اور مردوں کے ہیں جو ماضی میں گھریلو تشدد کا ہدف بن چکے ہیں، آپ نے ہم سب کو نیچے گرادیا ،ْشرم کرو۔انہوں نے اپنے مداحوں کو اس ایپ کو اپنے فون سے نکال پھینکنے کا مشورہ بھی دیا۔اس پیغام کے بعد اسنیپ چیٹ کے حصص کی قیمت میں راتوں رات لگ بھگ 5 فیصد کمی آئی جس کے نتیجے میں کمپنی کو ایک بار پھر ایک کھرب روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا۔بعد ازاں اسنیپ چیٹ کے ایک ترجمان نے ریحانہ کے بیان پر ای میل کے ذریعے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ اشتہار قابل مذمت اور ہماری سروس میں نظر نہیں آنا چاہئے تھے، ہم اس بڑی غلطی پر معذرت کرتے ہیں اس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے کہ ایسا کیسے ہوا اور آئندہ ایسا ہونے سے روکنے کو یقینی بنایا جائے گا۔خیال رہے کہ اس سوشل میڈیا ایپ کو اپنے ری ڈیزائن کی وجہ سے بھی لوگوں کی تنقید کا سامنا ہے، جس کے خلاف ہی کایلی جینر نے ٹوئیٹ کیا تھا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Shehzad Sheikh
Jackie Sandler
Christina Applegate
Chris Hemsworth
Owen Wilson
adele
Rachel McAdams
Uday Chopra
Sonu Sood
Babrik Shah
Charlize Theron
Khushi Bhutt
Showbiz News In Urdu
-
لوگوں کو تنازعات اور منفی باتیں نہیں پھیلانی چاہئیں: اداکارہ مومنہ اقبال
-
رشتوں کے ٹوٹ جانے پر خود کو ٹوٹنے مت دیں، مایا خان کا خواتین کو مشورہ
-
سلمان خان فائرنگ کے واقعے کے بعد دبئی روانہ
-
میرے لیے ایم فِل کی ڈگری لینا بائیں ہاتھ کا کھیل ہے: حریم شاہ
-
’’بیگم کہتی ہے دوسری شادی پر جان سے ہاتھ دھونا پڑینگی!‘‘ گلوکارابرارالحق
-
50 سال سے زائد عمر کی خواتین سرخ لپ اسٹک لگاتے ہوئے شرماتی ہیں، ٹوئنکل کھنہ
-
لم کی پہلی کمائی سے چائے اور پکوڑے والے کا ادھار چکایا تھا: اداکار منوج باجپائی
-
سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کیلئے 4لاکھ کی ڈیل تھی، ملزمان کا انکشاف