فلموں کے تمام سپر ہیروز ایک جگہ اکھٹے ،ْ ٹریلر جاری

2008 میں فلم آئرن مین کی ریلیز سے مارول کے اس فلمی یونیورس کا آغاز ہوا تھا

ہفتہ 17 مارچ 2018 11:36

فلموں کے تمام سپر ہیروز ایک جگہ اکھٹے ،ْ ٹریلر جاری
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) مارول اسٹوڈیوز کی ایوینجرز سیریز کی نئی فلم میں اٹھارہ فلموں کے تمام سپر ہیروز ایک جگہ اکٹھے ہوگئے ،ْجس کا آخری ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔یہ ٹریلر سپر ہیروز فلموں کے مداحوں کے اندر اس نئی فلم کے لیے اشتیاق بڑھانے کیلئے کافی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ مارول کی جانب سے بنائی جانے والی سب سے بڑی فلم ہے جس نے اپنے سینما یونیورس کی گزشتہ 10 سال میں بنائے جانے والی تمام 18 فلموں کے سپرہیروز کو ایک ہی جگہ اکھٹا کردیا ہے۔

خیال رہے کہ 2008 میں فلم آئرن مین کی ریلیز سے مارول کے اس فلمی یونیورس کا آغاز ہوا تھا۔اب ایوینجرز ،ْانفٹنی وار میں آئرن مین، بلیک پینتھر، کیپن امریکا، ڈاکٹر اسٹریج، اسپائیڈر مین، تھور، آنٹ مین اور ایوینجرز، گارڈینز آف دی گلیکسی اور دیگر تمام اداکاروں کی اس فلم میں واپسی ہوئی ہے ،ْیہ تمام سپر ہیروز فلم اکھٹے ہوکر ولن تھینوس کا مقابلہ کریں گے جو مارول یونیورس کا ایسا ولن ہے جس کی آمد کا عندیہ 6 سال پہلے ریلیز ہونے والی پہلی ایوینجرز فلم سے دیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

تھینوس نامی یہ کردار 6 انفٹنی اسٹونز اکھٹا کرنے کی کوشش کررہا ہے ،ْیہ ایسے پتھر ہیں جو متعدد مارول فلموں مین طاقت کیلئے اہم دکھائے جاچکے ہیں ،ْ ٹریلر دیکھ کر آپ اندازہ لگاسکتے ہیں کہ اس کے خلاف جنگ سپرہیروز کیلئے کتنی مشکل ثابت ہونے والی ہے۔خیال رہے کہ ایوینجرز ،ْانفٹنی وار پاکستان سمیت دنیا بھر میں 27 اپریل کو ریلیز کی جارہی ہے، اس کا پہلا ٹریلر گزشتہ سال نومبر میں سامنے آیا تھا۔
وقت اشاعت : 17/03/2018 - 11:36:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :