ایکشن ایڈونچر فلم’’ ایڈریفٹ‘‘ جون میں سینما گھروں کی زینت بنے گی

منگل 20 مارچ 2018 12:12

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء)حقیقی واقع اور کرداروں پر مبنی ہالی وڈ کی ایکشن ایڈونچر فلم’’ ایڈریفٹ‘‘ جون میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی میلوں پھیلے گہرے سمندر میں جانے والی ملاح جوڑی کے گرد گھومتی ہے جنہیں تاریخ کے بدترین سمندری طوفان کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔جوڑی کو مدد ملنے کی امیدیں دم توڑنے لگتی ہیں ، جوڑی میں شامل مرد رچرڈ بھی ایسے میں زخمی ہوجاتا ہے لیکن لڑکی ٹمی خود کو سنبھال کر اس مشکل سے باہر نکلنے کیلئے جدوجہد کرنے کی ٹھان لیتی ہے۔شیلین ووڈلے اور سیم کلیفن حقیقی کرداروں پر اداکاری کے جوہر دکھارہے ہیں۔

وقت اشاعت : 20/03/2018 - 12:12:50