اینی میٹڈ فلم’’ انکریڈیبلز 2‘‘ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں

ایڈونچر سے بھرپوریہ فلم 15 جون کو بچوں بڑوں کا دل جیتنے سنیماگھروں کی زینت بنے گی

پیر 16 اپریل 2018 11:55

اینی میٹڈ فلم’’ انکریڈیبلز 2‘‘ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور اینی میٹڈ انکریڈیبلز سیریز کے سیکوئل کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں۔ فلم 15 جون کو بچوں بڑوں کا دل جیتنے سنیماؤں میں آئے گی۔

(جاری ہے)

کہانی گھومے گی ایک بار پھر مسٹر انکریڈایبل کے گرد جو سپر ہیرو کی ذمہ داریوں سے ریٹائرمنٹ لے کر والد کے فرائض سرانجام دینے لگتا ہے دوسری طرف ان کی بیگم ہیلن دنیا کو بچانے کے کام میں لگی رہتی ہیں۔ فلم کے مرکزی کرداروں پر پس پردہ آواز دی ہے کریگ ٹی نیلسن ، سیمیوئیل ایل جیکسن ، اور اداکارہ ہولی ہنٹر سمیت کئی ہالی وڈ ستاروں نے۔ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور اینی میٹڈ مووی کرے گی 15 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 16/04/2018 - 11:55:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :