کامیڈی فلم ’’ماما میا: ہیئر وی گو اگین‘‘ کا رنگا رنگ پریمیئرکا انعقاد

جوڈی کریمیر اور گیری گوزمین کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم 20جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

پیر 16 جولائی 2018 12:12

کامیڈی فلم ’’ماما میا: ہیئر وی گو اگین‘‘ کا رنگا رنگ پریمیئرکا انعقاد
سٹاک ہوم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) سوئیڈن کے دار الحکومت اسٹاک ہوم میں رومانس سے بھرپور برٹش امریکن کامیڈی فلم ’’ہیئر وی گو اگین ‘‘ کے رنگا رنگ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا۔مقامی تھیٹر میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں فلم کی کاسٹ نے بلیو کارپٹ پر جلوے بکھیرے جبکہ اس موقع پر مداحوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔

(جاری ہے)

اول پارکر کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم سال 2008میں ریلیز ہونے والی فلم ماما میا کا سیکوئل ہے۔فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں اداکارہ میریل اسٹریپ، امینڈا سیفرائڈ،للی جیمز،جولی والٹرز،کولن فرتھ،اینڈی گارسیا اور ڈومینک کووپر سمیت دیگر شامل ہیں۔جوڈی کریمیر اور گیری گوزمین کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ میوزیکل کامیڈی فلم 20جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
وقت اشاعت : 16/07/2018 - 12:12:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :