نئی ایکشن ڈرامہ فلم’گاڈزیلا؛کنگ آف دی مونسٹرز‘کاپہلا ٹیزر ٹریلر جاری کردیا گیا

ہفتہ 21 جولائی 2018 13:31

نئی ایکشن ڈرامہ فلم’گاڈزیلا؛کنگ آف دی مونسٹرز‘کاپہلا ٹیزر ٹریلر جاری کردیا گیا
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) بلاک بسٹر گاڈزیلا سیریزکی نئی ایکشن ڈرامہ فلم’گاڈزیلا؛کنگ آف دی مونسٹرز‘کاپہلا ٹیزر ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ہدایتکارمائیکل ڈائوٹری کی اس فلم میں اداکاربریڈلے وائٹ فورڈ،ملی بوبی برائون،وارا فرمیگا،کیلی شینڈلر اور چارلس ڈینس اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مینامی ای چکاوا اور ٹیاچی یویڈاکی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی گاڈزیلا نامی دیوہیکل مونسٹر پر مبنی ہے جو ایک بار پھر انسانی دنیا میں تباہی مچانے آپہنچی ہے ۔

جاپانی سنیما اور لیجنڈنری پکچرز کے تحت بننے والی خوف اور دہشت سے بھرپور ایکشن ڈرامہ مونسٹر فلم گاڈزیلا ،ْ کنگ آف دی مونسٹرز آئندہ سال مارچ میں سنیماگھروں کی زینت بنائی جائیگی۔
وقت اشاعت : 21/07/2018 - 13:31:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :