ہالی وڈ فلم دی سرکل 28 اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائیگی

ہفتہ 25 مارچ 2017 16:02

ہالی وڈ فلم دی سرکل 28 اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائیگی
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) ہالی وڈ فلم دی سرکل 28 اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائیگی۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق ہالی وڈ فلم دی سرکل جس کی اہم کاسٹ میں ایمہ واٹسن،ٹام ہینک اور جان بوئیگا شامل ہیں 28 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی،یہ سائنس فکشن فلم ہے،فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کی ہے جو دنیا کے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سب سے بااثر ادارے میں کام کرتی ہے جہاں وہ سائنس کے تجرباتی عملے کا حصہ ہوتی ہے اس کا ایک تجربہ اس کو مہنگا پڑتا ہے جس کی اس کو بھاری قیمت چکانا پڑتی ہے اور وہ اپنے قریبی لوگوں کو کھونے لگتی ہے،فلم کی کہانی ڈیو ایجرز نے ترتیب دی ہے،فلم کی ہدایات جیمز پون سولڈ نے دی ہے۔

وقت اشاعت : 25/03/2017 - 16:02:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :