ہالی وڈ فلم جسٹس لیگ کا ٹریلر جاری

پیر 27 مارچ 2017 14:42

ہالی وڈ فلم جسٹس لیگ کا ٹریلر جاری
لاس اینجلس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) ہالی وڈ فلم جسٹس لیگ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق سپر ہیروز پر مبنی ہالی وڈ فلم جسٹس لیگ کا ٹریلر سماجی وڈیو کی ویب سائٹ یو ٹیوب سے جاری کیاگیا ہے،فلم کے ٹریلر میں تمام سپر ہیروز کردار جس میں بیٹ مین،ونڈر وومن،ایکوا مین،دی فلیش اور سائبرگ شامل ہیں کو دکھایا گیا ہے جو متحد ہو کر اپنی طاقت کا استعمال کر کے بری طاقتوں کے خلاف جنگ کرتے ہیں،یہ تھری ڈی فلم نومبر میں سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 27/03/2017 - 14:42:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :