اداکارہ سلمیٰ ہائک نے ہالی وڈ کے پروڈیوسر ہاروے وائنسٹین کو جانور قرار دے دیا

جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا ، قتل کرنے کی دھمکیاں دیں ، اداکارہ کا الزام

جمعرات 14 دسمبر 2017 21:04

اداکارہ سلمیٰ ہائک نے ہالی وڈ کے پروڈیوسر ہاروے وائنسٹین کو جانور قرار دے دیا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2017ء) اداکارہ سلمیٰ ہائک نے ہالی وڈ کے پروڈیوسر ہاروے وائنسٹین کو ’غصے سے بھرا جانور‘ کہا ہے اور الزام لگایا ہے کہ وائنسٹین نے انھیں جنسی ہراس کا نشانہ بنایا اور دھمکیاں دیں۔ ہائک نے کہا کہ وائنسٹین نے ایک بار ان سے کہا ’میں تمہیں مار ڈالوں گا۔ یہ مت سمجھنا کہ میں ایسا نہیں کر سکتا۔

‘یاد رہے کہ درجنوں اداکاراؤں بشمول روز میک گاون، گیونتھ پالٹرو اور اینجلینا جولی نے وائنسٹین پر جنسی ہراس کا الزام عائد کیا ہے تاہم وائنسٹین نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔51 سالہ سلمیٰ ہائک نے نیویارک ٹائمز میں لکھا ہے کہ وائنسٹین کے ساتھ میکسیکو کی مشہور آرٹسٹ فریڈا کاہلو کی زندگی پر فلم میں کام کرنا ایک بہت بڑی خواہش تھی۔

(جاری ہے)

وائنسٹین کے ساتھ اس فلم کے حقوق حاصل کیے۔

تاہم اس کے بعد میری باری تھی کہ میں ’نہ‘ کہوں۔’اس کے ساتھ نہانے پر نہ کہوں‘’میں جب نہا رہی ہوں تو اسے دیکھنے نہیں دوں‘’سلمیٰ ہائک نے وائنسٹین پر مزید الزام لگاتے ہوئے لکھا ہے کہ وائنسٹین نے کہا کہ اگر ایک اور اداکارہ کے ساتھ سیکس سین نہیں کیا تو فلم بند کروا دوں گا۔فلم میں ایک سین سے قبل جو ان کے خیال میں غیر ضروری تھا کے بارے میں سلمیٰ نے لکھا ’مجھے اس سین سے قبل نیند کی گولی کھانی پڑی جس سے میرا رونا تو بند ہو گیا لیکن مجھے قے آنے لگی۔‘انھوں نے مزید لکھا ’آپ سوچ سکتے ہیں کہ یہ سیکسی نہیں تھا لیکن اس نیند کی گولی ہی سے میں سین کر پائی۔‘یاد رہے کہ فریڈا فلم چھ کیٹیگریز میں آسکر کے لیے نامزد ہوئی تھی جس میں بہترین اداکارہ کی کیٹیگری بھی تھی۔۔
وقت اشاعت : 14/12/2017 - 21:04:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :