شردھا کپور کی نئی فلم ’’ہاف گرل فرینڈ‘‘19مئی کو ریلیز ہو گی

موہت سوری کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم دہلی، پٹنہ اور نیویارک میں فلمائی گئی ہے

جمعرات 20 اپریل 2017 12:02

شردھا کپور کی نئی فلم ’’ہاف گرل فرینڈ‘‘19مئی کو ریلیز ہو گی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2017ء) بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور اور ارجن کپور کی نئی فلم ’’ہاف گرل فرینڈ ‘‘19مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

(جاری ہے)

معروف بالی ووڈ ڈائریکٹر موہت سوری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ہاف گرل فرینڈ دہلی، پٹنہ اور نیویارک میں فلمائی گئی ہے، جس میں گاؤں کا ایک لڑکا ماڈرن لڑکی کو دل دے بیٹھتا ہے۔ دوستی، محبت اور پھر جدائی کی کہانی بیان کرتی یہ فلم ہاف گرل فرینڈ 19 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 20/04/2017 - 12:02:47

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :