پاکستانی فلم انڈسٹری کی کامیاب جوڑی ماہرہ خان اور فواد خان فلم مولا جٹ ٹو میں پھر ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کیلئے تیار

سوشل میڈیا پر مداحوں نے ماہرہ خان سے سوال کرکے انہیں نروس کردیا

جمعہ 28 اپریل 2017 21:56

پاکستانی فلم انڈسٹری کی کامیاب جوڑی ماہرہ خان اور فواد خان فلم مولا جٹ ٹو میں پھر ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کیلئے تیار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2017ء) پاکستان کی کامیاب جوڑی ماہرہ خان اور فواد خان ایک مرتبہ پھر فلم ’مولا جٹ 2‘ میں اکھٹے ہونے جارہے ہیں۔ تاہم مولا جٹ 2‘ میں ماہرہ خان اور فواد خان اپنے ڈرامے ’ہمسفر‘ جیسے کردار کرتے نظر نہیں آئیں گے ۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر اداکارہ نے اپنے مداحوں کو موقع دیا کہ وہ ان سے چند سوالات کرسکیں، جس کے بعد ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ ’ہمسفر کے بعد فواد خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے پر آپ کتنا نروس ہورہی ہیں ‘اس پر اداکارہ کا جواب میں کہنا تھا کہ ’ہاں دوبارہ وہی جادو لانے میں بیحد محنت لگے گی، لیکن مولا جٹ 2 ہمسفر جیسی بالکل نہیں‘۔

ماہرہ نے ایک سوال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ مولا جٹ فلم مکمل طور پر پنجابی زبان میں بنائی جارہی ہے۔ایک مداح نے اس دوران ماہرہ خان نے ’ہمسفر 2‘ بنانے کی بھی درخواست کی جس پر اداکارہ نے شاہ رخ خان کا مشہور ڈائیلاگ بول دیا۔انہوں نے کہا ’وہ کیا لائن تھی ہم ایک بار جیتے ہیں، ایک بار مرتے ہیں، اور ہمسفر وہ بھی ایک بار بنتا ہے‘۔ خیال رہے کہ ماہرہ خان بلال لاشاری کی فلم ’مولا جٹ 2‘ کے علاوہ شعیب منصور کی فلم ’ورنہ میں بھی مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔۔
وقت اشاعت : 28/04/2017 - 21:56:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :