عامر لیاقت کے بعد مایا خان نے بھی رمضان شو میں بطور انعام جہاز دینے کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی منگل 23 مئی 2017 20:32

عامر لیاقت کے بعد مایا خان نے بھی رمضان شو میں بطور انعام جہاز دینے کا اعلان کر دیا
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23مئی2017ء) عامر لیاقت کے بعد مایا خان نے بھی رمضان شو میں بطور انعام جہاز دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل نجی ٹی وی چینل بول سے منسلق معروف اینکر عامر لیاقت نے اعلان کیا تھا کہ وہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے رمضان شو کا انعقاد کرنے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کے شو میں کروڑوں مالیت کے تحائف دیے جائیں گے۔ عامر لیاقت نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی ٹی وی شو میں بطور انعام جہاز دینے کا اعلان کیا تھا۔ اب ایک اور ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور انعام  جہاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کی اینکر مایا خان نے بھی رمضان شو میں بطور انعام جہاز دینے کا اعلان کیا ہے۔

وقت اشاعت : 23/05/2017 - 20:32:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :