بالی ووڈ اداکارائوں کو پاکستانی ثقافت اور فیشن پسند آگیا

کرینہ کپور کے بعد شلپا شیٹھی نے بھی برائیڈل شوٹ کیلئے پاکستانی ڈیزائنر کے ساتھ کام کیا

جمعرات 25 مئی 2017 15:16

بالی ووڈ اداکارائوں کو پاکستانی ثقافت اور فیشن پسند آگیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2017ء) پاکستان اور ہندوستان کے درمیان فلموں اور میوزک کے بعد نیا ثقافتی تبادلہ فیشن کا ہے، جہاں بولی وڈ اداکارائیں اور پاکستانی ڈیزائنرز ایک ساتھ کام کررہے ہوں لگتا تو کچھ ایسا ہی ہے، کیوں کہ بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کے پاکستانی ڈیزائنر ٹینا درانی کے ساتھ ایک برائیڈل شوٹ پر کام کرنے کے بعد اب پاکستانی ڈیزائنر سائرہ رضوان نے بھی اپنے برائیڈل شوٹ کے لیے بولی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کی خدمات حاصل کرلیں۔

لندن میں ہونے والے اس شوٹ کی تصاویر ایشیانہ ویڈنگ میگزین میں شائع ہوں گی۔خیال رہے کہ کرینہ کپور خان نے دبئی میں ڈیزائنر ٹینا درانی کے ساتھ جو برائیڈل شوٹ کیا تھا وہ بھی اسی میگزین کے لیے تھا۔اپنے برائیڈل شوٹ کے حوالے سے سائرہ رضوان نے ککہا کہ ’شلپا شیٹی کے ساتھ کام کرکے بیحد مزہ آیا ، وہ ہندوستان کی اٴْن اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جو مجھے بیحد پسند ہیں، ان کی شخصیت ہمارے برانڈ کے لیے بہترین ہے، اسی لیے شلپا شیٹی کا انتخاب اس شوٹ کے لیے بالکل صحیح رہا‘۔

(جاری ہے)

شلپا شیٹی اس فوٹو شوٹ کے لیے نہایت شاندار عروسی ملبوسات میں نظر آئیں۔سائرہ رضوان کے ان خوبصورت ملبوسات کو زیب تن کیے شلپا شیٹی کسی مہارانی سے کم نہیں لگ رہیں تھیں۔بولی وڈ اداکارہ نے سرخ رنگ کے نہایت خوبصورت عروسی جوڑا زیب تن کرکے تمام تر توجہ اپنی جانب مرکوز کرلی۔اس دوران شلپا شیٹی نے پوری ٹیم کے ہمراہ بھی ایک تصویر لی، جو یقیناً ان کے لیے یادگار ہوگی۔
وقت اشاعت : 25/05/2017 - 15:16:00

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :