فرزانہ تھیم نے دوبارہ شوبز سرگرمیوں کاسلسلہ شروع کردیا

کراچی میں بننے والی تین زیر تکمیل ڈرامہ سیریل میں اپنے سین کی عکس بندی میں مصروف

جمعہ 26 مئی 2017 12:28

فرزانہ تھیم نے دوبارہ شوبز سرگرمیوں کاسلسلہ شروع کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) سینئر اداکارہ فرزانہ تھیم نے دوبارہ شوبز سرگرمیوں کاسلسلہ شروع کردیا، کراچی میں بننے والی تین زیر تکمیل ڈرامہ سیریل میں اپنے سین کی عکس بندی میں مصروف ہو گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ادکارہ فرزانہ تھیم نے اپنے شوہر پی ٹی وی کے پروڈیوسر محمدشفیق کے انتقال کے بعد شوبز سے سرگرمیوں سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی تاہم اب انہوںنے اپنی عدت پوری کرنے کے بعد دوبارہ ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ میں حصہ لینا شروع کردیا ہے ۔

گزشتہ روز انہوںنے ڈیفنس میں ایک ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ میں اپنے سین کی عکس بندی میں حصہ لیا ۔ فرزانہ تھیم کی تین زیر تکمیل ڈرامہ سیریل ان کی عدت کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوچکی تھیں ۔مگر اب فرزانہ تھیم باقاعدگی سے اپنی زیر تکمیل ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ میں حصہ لے رہی ہیں ۔
وقت اشاعت : 26/05/2017 - 12:28:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :