بولی وڈ اداکار ارجن کپور نے کہا ہے کہ اپنی فلم کی کامیابی پر خوش ہوں، ارجن کپور

جمعہ 26 مئی 2017 21:05

بولی وڈ اداکار ارجن کپور نے کہا ہے کہ اپنی فلم کی کامیابی پر خوش ہوں، ارجن کپور
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2017ء) بولی وڈ اداکار ارجن کپور نے کہا ہے کہ اپنی فلم کی کامیابی پر خوش ہوں ، میرے اور شردہا کپور کی فلم ’ہاف گرل فرینڈ‘ کو بھلے ہی ہندوستانی تجزیہ کاروں کے منفی ریویوز کا سامنا کرنا پڑا ہو، تاہم فلم نے اپنی ریلیز کے ایک ہفتے میں باکس آفس پر اچھا بزنس کرلیا۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ارجن کپور اور شردہا کپور کی فلم نے اب تک 47 کروڑ ہندوستانی روپے کمائے۔

(جاری ہے)

فلم ’ہاف گرل فرینڈ‘ ہندوستانی لکھاری چیتن بھگت کے ناول پر مبنی فلم ہے، اس فلم میں 31 سالہ ارجن کپور نے ایک بہاری لڑکے کا جبکہ 30 سالہ شردہا کپور نے ایک امیر گھرانے سے تعلق رکھنے والی ماڈرن لڑکی کا کردار ادا کیا۔اس فلم کو ملنے والے ریویوز میں زیادہ تر منفی باتیں ہی کی گئیں، اور ایسا بھی کہا گیا کہ فلم کو کبھی بننا ہی نہیں چاہیے تھا۔البتہ جب ارجن کپور سے فلم کو ملنے والے خراب ریویوز کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا ’ہر کسی کی اپنی رائے ہوتی ہے، شائقین کسی بھی فلم کا سب سے اہم حصہ ہوتے ہیں، کیوں کہ آخر میں ہم فلمیں شائقین کے لیے بنتی ہیں تجزیہ کاروں کے لیے نہیں‘۔
وقت اشاعت : 26/05/2017 - 21:05:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :