حکومتی سرپرستی میں ہی موسیقی کو فروغ مل سکتا ہے ‘گلوکارہ صائمہ جہاں

منگل 30 مئی 2017 13:29

حکومتی سرپرستی میں ہی موسیقی کو فروغ مل سکتا ہے ‘گلوکارہ صائمہ جہاں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2017ء) گلوکارہ صائمہ جہاں نے کہا ہے کہ حکومتی سرپرستی میں ہی موسیقی کو فروغ مل سکتا ہے‘ہمارے ملک میں ایک سے بڑھ کر ایک گلوکار موجود ہے مگر ان کو آگے بڑھنے کا موقع نہیں مل رہا ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں صائمہ جہاں نے کہا کہ موجودہ دور میں بننے والی فلموں میں جہاں نئے اداکاروں کو موقع دیا جا رہا ہے وہاں ہمیں نئے گلوکاروں سے بھی فائدہ اٹھانا چاہیے تاکہ مستقبل میں ہمارے پاس موسیقی کا ایک بڑا اثاثہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ فنون لطیفہ حکومتی سرپرستی کے بغیر عروج حاصل نہیں کر سکتا ۔ موجودہ حکومت فنکار نواز ہے اور فنکاروں کے حوالے سے مثبت اقدام اٹھا رہی ہے ۔

وقت اشاعت : 30/05/2017 - 13:29:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :