مسلسل غیر حاضری پرماڈل ایان علی کے وارنٹ جاری کردیئے گئے

کسٹم عدالت کے جج کا ملزمہ کی عدم حاضری پر اظہار برہمی ، 21جون کوگرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

منگل 6 جون 2017 11:48

مسلسل غیر حاضری پرماڈل ایان علی کے وارنٹ جاری کردیئے گئے
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2017ء) راولپنڈی کی کسٹم عدالت نے کرنسی سمگلنگ کیس کی ملزمہ ایان علی کی مسلسل عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ، عدالت نے ماڈل گرل کو گرفتار کر کے 21 جون کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔

(جاری ہے)

راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی ، کسٹم عدالت کے جج نے ماڈل ایان علی کی مسلسل غیرحاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 7 تاریخوں سے ملزمہ کیوں پیش نہیں ہورہی ہے ، ملزمہ کے وکیل نے ایان علی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزمہ کی والدہ بیمار ہے ، حاضری سے استثنٰی دیا جائے ، فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ ملزمہ ایان علی مسلسل عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کررہی ہے ، بتایا جائے ملزمہ کس تاریخ کو پیش ہوگی ، ایان علی کے وکیل عدالتی سوال کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے ۔

کسٹم عدالت نے ایان علی کی حاضری سے استنثیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ماڈل کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔ عدالت نے ملزمہ کو گرفتار کر کے 21 جون کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔
وقت اشاعت : 06/06/2017 - 11:48:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :