بھارتی موسیقار ہمیش ریشمیا اور اہلیہ کے درمیان طلاق ہو گئی

جمعرات 8 جون 2017 13:29

بھارتی موسیقار ہمیش ریشمیا اور اہلیہ کے درمیان طلاق ہو گئی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2017ء) بھارتی فلم انڈسٹری کو سپر ہٹ گیت دینے والے میوزک کمپوزر ہمیش ریشمیا کا جہاں فنی کیرئیر عروج پر ہے وہیں ان کی ذاتی زندگی مشکلات سے بھرپور اور زوال پذیر ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے معروف موسیقار، گلوکار اور اداکار ہمیش ریشمیا اور ان کی اہلیہ کے درمیان 22 سالہ ازدواجی زندگی ختم ہو گئی۔

(جاری ہے)

دونوں نے گزشتہ سال علیحدگی کا اعلان کیا تھا اور طلاق کیلئے ممبئی ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی تھی۔ دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام سوائم ہے۔خبریں گردش کر رہی ہیں کہ ہمیش ریشمیا کی گرل فرینڈ سونیا کپور اس طلاق کی ذمہ دار ہیں جو ا?ج کل ان کے ساتھ رہائش پذیر ہیں تاہم ہمیش ریشمیا کی سابق اہلیہ نے ان خبروں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں اور ہمیش ایک دوسرے کی اب بھی عزت کرتے ہیں۔
وقت اشاعت : 08/06/2017 - 13:29:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :