مقتولہ ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس، سماعت 19 جون تک ملتوی، عدالت کا ملزم اسلم شاہین کا چالان پیش کرنے اور آئندہ سماعت پر ملزم وسیم کے گواہوں کو پیش کرنے کا حکم

جمعرات 8 جون 2017 22:52

مقتولہ ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس، سماعت 19 جون تک ملتوی، عدالت کا ملزم اسلم شاہین کا چالان پیش کرنے اور آئندہ سماعت پر ملزم وسیم کے گواہوں کو پیش کرنے کا حکم
ملتان: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2017ء) معروف ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت ملتان کی ملتان کی سیشن کورٹ میں ہوئی ، عدالت نے مقتولہ ماڈل کے بھائی ملزم اسلم شاہین کا چالان طلب کرتے ہوئے سماعت 19 جون تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج سید ضیغم عباس رضوی نے کی، دوران سماعت کیس کے مرکزی ملزم وسیم اور عبدالباسط کو بھی پیش کیا گیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ملزم اسلم شاہین کا چالان پیش کرنے اور ملزم وسیم کے گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 19 جون تک ملتوی کردی۔

وقت اشاعت : 08/06/2017 - 22:52:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :