فلم’’ حسینہ:دا کوئین آف ممبئی ‘‘کی ریلیز میں تاخیر

جمعہ 9 جون 2017 12:25

فلم’’ حسینہ:دا کوئین آف ممبئی ‘‘کی ریلیز میں تاخیر
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2017ء) بالی وڈ فلم’’ حسینہ:دا کوئین آف ممبئی ‘‘کی ریلیز میں تاخیر کر دی گئی ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ شردھا کپور کی فلم ’’ حسینہ:دا کوئین آف ممبئی‘‘کے فلمسازوں نے باکس آفس پر رنبیر کپور کی فلم’’ جگا جاسوس ‘‘ کے ساتھ کلیش سے بچنے کے لئے فلم کی ریلیزکو ملتوی کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل فلم ’’ حسینہ:دا کوئین آف ممبئی‘‘ 14 جولائی کو ریلیز کی جانی تھی لیکن اب یہ فلم 28جولائی کو ریلیز کی جائے گی اور اسی دن انیل کپور اور ارجن کپور کی فلم ’’مبارکاں‘‘ ، ’’اندو سرکار‘‘اور ’’لپ اسٹک انڈر مائی برکا ‘‘ ریلیز کی جائیں گی۔

وقت اشاعت : 09/06/2017 - 12:25:00

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :