حکومتی سرپرستی کے بغیر موسیقی کو فروغ نہیں مل سکتا ،چاروں صوبوں میں میوزیکل اکیڈمیاں قائم کرنی چاہیے ‘ حناء فرید

بالی ووڈ انڈسٹری میں نئے گلوکاروں نے اپنے سینئرز کی جگہ حاصل کر لی ،ہمارے موسیقی کے ٹیلنٹ کو آگے بڑھنے کے مواقع میسر نہیں

ہفتہ 10 جون 2017 12:57

حکومتی سرپرستی کے بغیر موسیقی کو فروغ نہیں مل سکتا ،چاروں صوبوں میں میوزیکل اکیڈمیاں قائم کرنی چاہیے ‘ حناء فرید
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2017ء) گلوکارہ حناء فرید نے کہا ہے کہ حکومتی سرپرستی کے بغیر موسیقی کو فروغ نہیں مل سکتا ، اس کے لئے حکومت کو چاروں صوبوں میں میوزیکل اکیڈمیاں قائم کرنی چاہیے تاکہ ملک بھر سے چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو آگے لایا جا سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ’’این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برصغیر میں موسیقی کی تاریخ میں پاکستان ہمیشہ سے نمبر ون رہا ہے اور اب لیجنڈ گلوکاروں کے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد میوزک انڈسٹری میں بڑا خلا پیدا ہو چکا ہے جس کو پر کرنے کے لئے پتہ نہیں کتنی دہائیاں درکار ہوں گی ۔

جبکہ ہمارے مقابلے میں بالی ووڈ انڈسٹری میں نئے گلوکاروں نے اپنے سینئرز کی جگہ حاصل کر لی ہے مگر ہمارے موسیقی کے ٹیلنٹ کو آگے بڑھنے کے مواقع میسر نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نئے ٹیلنٹ کو پرموٹ کرنے کے لئے حکومت کو آگے آنا ہو گا اور چاروں صوبوں میں یونیورسٹی طرز کی میوزیکل اکیڈمیاں بنانی ہوں گی پھر ان اکیڈمیوںسے اچھے گلوکار ابھر کر سامنے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم تو اپنے حصے کا کام کرتے جا رہے ہیں لیکن آنے والا وقت اب نوجوانوں کا ہے ۔
وقت اشاعت : 10/06/2017 - 12:57:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :