سنجے دت کی بیٹی تریشالا کی والد کے ساتھ وڈیو کال کے دوران لی ہوئی تصویر ٹوئٹر پر شئیر

پیر 12 جون 2017 12:44

سنجے دت کی بیٹی تریشالا کی والد کے ساتھ وڈیو کال کے دوران لی ہوئی تصویر ٹوئٹر پر شئیر
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2017ء) بالی وڈ اداکار سنجے دت کی بیٹی تریشالا نے والد کے ساتھ وڈیو کال کے دوران لی ہوئی تصویر ٹوئٹر پر شئیر کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سنجے دت کی بیٹی تریشالا نے والد کے ساتھ وڈیو کال کے دوران لی ہوئی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شئیر کی ہے جس میں ان کے والد نے نقلی سگریٹ منہ میں ڈالا ہوا اور تریشالا کے چہرے پر یہ دیکھ غصہ ہے،تریشالا کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ ان کے والد ان سے اکثر مذاق کرتے ہیں جیسے اب کیا اور وہ بھی سچ میں غصے میں نہیں آئی بلکہ ظاہر کر رہی تھی۔تریشالا سنجے کی سابقہ اہلیہ ریچا شرما کی بیٹی ہیں ،ان کی دوسری اہلیہ مانیتا ہیں جن سے ان کے دو بچے ہیں۔

وقت اشاعت : 12/06/2017 - 12:44:30

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :