ایان علی کے خلاف دائراپیل پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

منگل 13 جون 2017 12:34

ایان علی کے خلاف دائراپیل پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2017ء) کسٹم ایپلیٹ ٹریبونل کے جسٹس ملک منظور پر مشتمل دو رکنی بینچ نے معروف ماڈل ایان علی پر کسٹم کلکٹر کی جانب سے پانچ کروڑ روپے جرمانے کے خلاف دائراپیل پر سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو عدالت نے سماعت کی تو ایان علی کی طرف سے خرم لطیف کھوسہ ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ وفاق کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہ ہوا جس پر عدالت نے حکم دیا کہ وفاق کی جانب سے عدالت میں جواب آچکا ہے۔عدالت نے وفاق کو نوٹس جاری کر تے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر وفاق کا وکیل پیش ہو،عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

وقت اشاعت : 13/06/2017 - 12:34:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :