بھارت کی ایک اور ابھرتی اداکارہ کا پر اسرار قتل

کرٹیکا چوہدری 2013 میں کنگنا رناوٹ کی فلم’ ’رجو‘‘ اور بالاجی ٹیلی وژن کے شو’’پراچے‘‘میں کام کرچکی تھیں اداکارہ ممبئی میں رہائش پذیر تھیں‘فلیٹ سے بدبوآنے پر پڑسیوں نے پولیس کو فون کیا ‘دروازے توڑکرلاش نکالی گئی

بدھ 14 جون 2017 12:11

بھارت کی ایک اور ابھرتی اداکارہ کا پر اسرار قتل
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2017ء) بھارتی فلم انڈسٹری کی ایک اور ابھرتی اداکارہ اور خوبرو ماڈل کرٹیکا چوہدری اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔کرٹیکا چوہدری 2013 میں کنگنا رناوٹ کے رومانٹک ڈرامہ فلم ’رجو‘ اور بالاجی ٹیلی وژن کے شو’پراچے‘سمیت دیگر کچھ ٹی وی پروجیکٹس میں کام کرچکی تھیں، اور ممبئی میں رہائش پذیر تھیں۔

27 سالہ کرٹیکا چوہدری کی لاش ممبئی کے آندھرے سبرب کے علاقے سے ان کے اپنے فلیٹ سے ملی۔بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ماڈل و اداکارہ کے فلیٹ سے بدبو آنے کے بعد پڑوسیوں نے پولیس کو فون کیا، جس نے پہنچ کر کرٹیکا چوہدری کی لاش فلیٹ سے باہر نکالی۔پولیس کے مطابق لاش کو دیکھ کر اندازہ ہوا کہ لاش 3 سے 4 دن پرانی ہے، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

(جاری ہے)

نشریاتی ادارے نے ماڈل و اداکارہ کے پڑوسی ابھیمنیو پوجاری کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے کرٹیکا چوہدری کو 6 دن قبل اپنے گھر جاتے ہوئے دیکھا تھا۔پولیس نے پڑوسیوں کی شکایت پر 13 جون کو گھر کا دروازہ توڑ کر ماڈل کی لاش باہر نکالی، اداکارہ کے جسم پر بیہمانہ تشدد کے نشانات پائے گئے۔پولیس نے حادثاتی موت کا مقدمہ درج کے تفتیش شروع کردی، پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد تفتیش کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔

دوسری جانب دیگر بھارتی اخبارات نے اپنی خبروں میں بتایا کہ پولیس نے کرٹیکا چوہدری کی ہلاکت کو قتل قرار دے دیا، تاہم ابھی یہ پتہ لگانا باقی ہے کہ انہیں کس نے اور کیوں قتل کیا۔کرٹیکا چوہدری نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر آخری بار 6 جون کو اپنی تصاویر شیئر کیں، جس میں وہ پیلے رنگ کے کپڑوں میں کافی مطمئن اور خوش نظر آر ہیں ہیں، ان تصاویر پر ان کے ایک دوست نے کمنٹ میں ان کے غائب رہنے کا ذکر کرتے ہوئے سوال کیا کہ ’میڈم کہاں غائب ہیں-
وقت اشاعت : 14/06/2017 - 12:11:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :