سلمان خان ممبئی کی سٹرکوں پر سائیکل چلاتے ہوئے نکل پڑے

بدھ 14 جون 2017 12:25

سلمان خان ممبئی کی سٹرکوں پر سائیکل چلاتے ہوئے نکل پڑے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2017ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان ممبئی کی سٹرکوں پر سائیکل چلاتے ہوئے نظر آئے ۔سلمان نے چند ہفتوں پہلے ایک ای سائیکل متعارف کروائی تھی اور اب وہ اس پر سواری کرتے ہوئے بھی دیکھے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

سلمان نے برائون رنگ کی شرٹ کے ساتھ کالے رنگ کے شارٹ پہن رکھے تھے ۔اس موقع پر ان کے مداحوں نے ان کی ہر حرکت کو بہت انجوائے کیا ۔سلمان خان کبیر خان کی فلم ’’ٹیوب لائٹ ‘‘ میں جلوہ گر ہو رہے ہیں جو کہ رواں ماہ کی23 تاریخ کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی ۔

وقت اشاعت : 14/06/2017 - 12:25:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :