آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ممتاز قوال امجد صابری کی پہلی برسی کے موقع پر یاد گار پروگرام کاانعقاد

ہفتہ 17 جون 2017 22:26

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ممتاز قوال امجد صابری کی پہلی برسی کے موقع پر یاد گار پروگرام کاانعقاد
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2017ء) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ممتاز قوال امجد صابری کی پہلی برسی کے موقع پر یاد گار پروگرام کا انتظام کیا گیا جس میں صوبائی وزیر ثقافت سردار شاہ کے علاوہ صوبائی وزیر قانون اور ممبران اسمبلی کے علاوہ شہید امجد صابری کی والدہ ،بیوہ، بھائیوں، بچوں اور خاندان کے دیگر افراد نے شرکت کی۔

اے سی آڈیٹوریم میں نماز تراویح کے بعد شروع ہونے والا پروگرام سحری تک جاری رہا جس میں ملک کے ممتاز قوالوں نے امجد صابری کے پڑھے ہوئے کلام پیش کئے جب کہ امجد صابری کے تینوں صاحبزادوں نے بہترین پرفارمنس پیش کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرثقافت سردار شاہ نے کہا کہ امجد صابری جیسے لوگ مرتے نہیں ان کو مارنے والے مر جاتے ہیں امجد صابری ملک کے نامور قوال تھے ان کا نام اس وقت تک باقی رہے گا جب تک قوالی سنانے اور سننے والے موجود ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں کہا کہ قوالی ہمارے معاشرے کا قدیم تہذیبی حوالہ ہے۔ قوالی نے برصغیر کے معاشرے پر 8 سو سال سے راج کیا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو کے ا علان کے مطابق اگست میں امجد صا بری قوالی انسٹیٹیوٹ پر اگست میں کام شروع کر دیا جائے گا جس کے لئے اس سال کے میزانیہ میں رقم مختص کر دی گئی ہے۔صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کی مشاورت کے ساتھ اس کا سلیبس تیار کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس انسٹیٹیوٹ میں ایسے لوگوں کو قوالی کی صنف سکھائی جائے گی جو اس میں دلچسپی رکھتے ہوں۔۔ انہوں نے کہا کہ قوالی چشتیوں اور قلندروں کی روایت ہے میں خود اس کا طالب علم ہوں اس روایت کو ہم پروان چڑھاہیں گے۔۔۔آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ نے کہا کہ آرٹس کونسل اپنے فن کاروں کی خدمات کے اعتراف کے طور پر ایسے پروگرام منعقد کرتی ہے اور کرتی رہے گی۔

امجد صابری کے ساتھ بہت ساری یادیں وابستہ ہیں۔ان کی والدہ اور خاندان نے ہماری درخواست پر آج یہاں آکر ہمارے حوصلے بلند کئے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ امجد صابری ہمارے دلوں میں ہے اور رہے گا۔۔تقریب میں فرید ایاز ابو محمد، طلحہ صابری ،عظمت صابری ، حافظ جگنوفریدی، حاجی غلام شبیر اور وصی زمان تاجی نے بھی پرفارم کیا
وقت اشاعت : 17/06/2017 - 22:26:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :