پاکستانی آرٹسٹ کے کارٹون نے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے والے بالی وڈ ادکار رشی کپور کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 17 جون 2017 21:54

پاکستانی آرٹسٹ کے کارٹون نے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے والے بالی وڈ ادکار رشی کپور کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17جون2017ء) پاکستانی آرٹسٹ کے کارٹون نے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے والے بالی وڈ ادکار رشی کپور کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کیخلاف بالی وڈ کے اداکار رشی کپور کی جانب سے گزشتہ کئی روز سے ٹوئٹر پر زہر اگلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ رشی کپور کی ان حرکات کے بعد پاکستانی آرٹسٹ صابر نذر کی جانب سے ایک خصوصی کارٹوں بنایا گیا ہے۔

اس کارٹوں میں رشی کپور کو زہر اگلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

صابر نذر کے اس کارٹون نے رشی کپور کو گھٹںے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔ رشی کپور نے اس کارٹوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں مجبور کیا گیا وہ سب کہنے کیلئے جو انہوں نے گزشتہ کچھ روز کے دوران کہا۔ تاہم اب بہت دیر ہو چکی۔ امید ہے اچھا کھیل پیش کرنے والی ٹیم فتحیاب ہوگی۔

وقت اشاعت : 17/06/2017 - 21:54:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :