انٹرنیٹ ،موبائل کا غلط استعمال نوجوان نسل کی تباہی کا سبب ہے ‘ صبا پرویز

اتوار 18 جون 2017 13:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2017ء) ٹی وی کی سینئر اداکارہ صباء پرویز نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ اور موبائل کے بے دریغ استعمال سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے اور ان کے ذہنوں پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ، پوری رات انٹرنیٹ استعمال کرنے کا کوئی جواز نہیں یہ صرف ایک عادت بن چکی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق صبا پرویز نے کہا کہ نفسا نفسی کے اس دور میں بچوں نے انٹرنیٹ اور موبائل فون سے دوستی کر لی ہے جو ایک خطرناک علامت ہے جس کے مستقبل میں جا کر غلط نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

والدین کو اپنے بچوں پر نظر رکھنے کے ساتھ ان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ صباء پرویز نے کہا کہ کسی بھی چیز کو استعمال کرنے کی ایک حد ہوتی ہے لیکن ہمارے ہاں موبائل فون کو انتہا کی حد تک ذلیل کیا جا رہاہے ،نوجوان نسل اپنی اصل روایات سے دور ہوتی جا رہی ہے اور اگر یہ سلسلہ برقرار رہا تو بچے اپنے کلچر کو بھی بھول کر صرف انٹرنیٹ اور موبائل کے ہو کر رہ جائیں گے۔
وقت اشاعت : 18/06/2017 - 13:30:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :