امریکی پاپ گلوکارہ کیٹی پیری ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی سلیبرٹی بن گئیں

اتوار 18 جون 2017 13:30

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2017ء) معروف امریکی پاپ گلوکارہ کیٹی پیری سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی سلیبرٹی بن گئیں۔ ٹوئٹر نے اپنے جاری کردہ پیغام میں کیٹی پیری کو 10 کروڑ فالوورز رکھنے والی پہلی سلیبرٹی بننے پر مبارک باد دی اور کہا کہ آج ہم تاریخ رقم ہوتی دیکھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاپ گلوکارہ نے آواز بلند کرنے کا موقع فراہم کرنے پر ٹوئٹر کا شکریہ ادا کیا۔

اس تاریخی موقع پر 'لًو کیٹی' اور گلوکارہ کے حال ہی میں ریلیز ہونے والے پانچویں البم کا نام 'وٹنِس' بھی ٹوئٹر ٹرینڈز میں شامل ہو گیا۔ یاد رہے پاپ اسٹار نے 21 فروری 2009 کو اپنا پہلا ٹوئٹر پیغام جاری کیا تھا اور 9 سال کے عرصے میں ان کے فالوورز کی تعداد ٹوئٹر کی تاریخ میں کسی بھی شخصیت سے زیادہ ہو گئی ہیں۔
وقت اشاعت : 18/06/2017 - 13:30:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :