ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت 6جولائی تک ملتوی،

پیر 19 جون 2017 19:34

ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت 6جولائی تک ملتوی،
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت6جولائی تک ملتوی کردی گئی،تفصیلات کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید ضیغم عباس رضوی کی عدالت میں ہوئی ، ، عدالت میں گرفتار ملزمان وسیم، عبدالباسط اور حق نواز کو پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے مقدمہ کے تفتیشی افسر کی جانب سے چالان آئندہ سماعت پر پیش کرنے کی درخواست پر سماعت 6 جولائی تک ملتوی کردی ۔واضح رہے کہ عدالت نے مقدمہ کے تفتیشی افسر سے ملزم اسلم شاہین کا چالان طلب کیا تھا۔

وقت اشاعت : 19/06/2017 - 19:34:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :