اداکار شاہ رخ خان کو ان کے ایک پرستار کی ہلاکت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف رپورٹ درج

منگل 20 جون 2017 12:57

اداکار شاہ رخ خان کو ان کے ایک پرستار کی ہلاکت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف رپورٹ درج
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء) بھارت کی ریلوے پولیس نے بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کو ان کے ایک پرستار کی ہلاکت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف رپورٹ درج کروا دی۔پولیس کا موقف ہے کہ ودودارا ریلوے اسٹیشن پر 23 جنوری کو شاہ رخ کی آمد ہوئی اور اس دوران اداکار کی لاپروائی سے ان کا ایک پرستار موت کے منہ میں چلا گیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ریلوے کے ڈپٹی سپر ٹینڈنٹ آف پولیس ویسٹرن ریلوے ٹرون بروت نے شاہ رخ کان کے خلاف ایک درخواست پولیس اسٹشن میں جمع کروائی ہے جس میں شاہ رخ کو ان کے پرستار کی ہلاکت کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔درخواست گزار نے کہا ہے کہ 23 جنوری کو شاہ رخ خان اپنی فلم’’رئیس‘‘کی پروموشن مہم کے دوران ایک ریلوے سفر پر ودودارا ریلوے اسٹیشن آئے جس کی وجہ سے ریلوے اسٹیشن پر 15 ہزار افراد کا ہجوم اکھٹا ہوا اور بھگڈر بھی مچی جس کی وجہ شاہ رخ خان کی طرف سے پرستاروں کی طرف ٹی شرٹس اور دوسری اشیاء اچھالنا تھا اور اسی دوران ان کا ایک پرستار فرید خان پٹھان ان کی ایک جھلک دیکھنے اور ان کے ہاتھ سے ان کے آٹو گراف پر مشتمل کچھ لینے کے شوق میں دم گھٹنے کی وجہ سے ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ اگر شاہ رخ پرستاروں کی طرف اشیاء نہ پھنکتے تو بھگڈر نہ مچتی اور نہ ہی فرید خان ہلاک ہوتا اور یہ کہ شاہ رخ خان ریلوے قوانین کی شدید خلاف ورزی کے بھی مرتکب ہوئے جس کے لئے وہ جوابدہ ہیں۔ذرائع کے مطابق شاہ رخ خان کے خلاف ریلوے قوانین کے تحت ایف آئی آر کاٹی جاسکتی ہے ایسے میں وہ بڑے مسئلے کا شکار ہو سکتے ہیں۔
وقت اشاعت : 20/06/2017 - 12:57:18

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :