قومی ٹیم نے بھارت کو عبرتناک شکست سے دوچار کر کے میرا اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ‘ میرا

منگل 20 جون 2017 13:34

قومی ٹیم نے بھارت کو عبرتناک شکست سے دوچار کر کے میرا اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ‘ میرا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2017ء) فلمسٹار میرا نے بھارت کو عبرتناک شکست دیکر چیمپئنز ٹرافی کا فائنل جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم میرے ماتھے کا جھومر ہے ، چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف جس طرح شاندار کامیابی حاصل کی اس پر مجھے قومی کرکٹ ٹیم پر فخر ہے ۔ میرا نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنے سے کئی گناہ بہتر ٹیم بھارت کو عبرتناک شکست سے دوچار کر کے میرا اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ۔ میں اپنے تمام کھلاڑیوں سے محبت کا اظہار کرتی ہوں اور مجھے یقین ہے کہ مستقبل میں بھی پاکستانی ٹیم شاندار کامیابیاں سمیٹی رہے گی ۔

وقت اشاعت : 20/06/2017 - 13:34:27

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :