موسیقی کا عالمی دن ’’ ورلڈ میوزک ڈے ‘‘ کل بدھ کو منایا جائے گا

منگل 20 جون 2017 13:44

موسیقی کا عالمی دن ’’ ورلڈ میوزک ڈے ‘‘ کل بدھ کو منایا جائے گا
ٹھٹھہ صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2017ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں موسیقی کا عالمی دن ’’ ورلڈ میوزک ڈے ‘‘ کل بدھ کو منایا جائے گا اس دن کے منائے جانے کا مقصد تمام ملکوں کی ثقافت کو موسیقی کے ذریعے اجاگر کرنا ہے ورلڈ میوزک ڈے کے حوالے سے ملک بھر میں شعبہ موسیقی سے وابستہ افراد ،میوزک گروپس ،ریڈیو اور ٹی وی سے وابستہ سنگر ز اور تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف فکشنز کا اہتمام کیاجائے گاجس میں موسیقی کے فروغ اور اس سلسلے میں درپیش مسائل پر اظہار خیال کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ورلڈ میوزک ڈے کی ابتدا 1981ء سے ہوئی جس کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال 21جون کو موسیقی کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

وقت اشاعت : 20/06/2017 - 13:44:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :