عید الفطر پر تھیٹرز کی کڑی نگرانی کی ہدایت

بدھ 21 جون 2017 17:56

عید الفطر پر تھیٹرز کی کڑی نگرانی کی ہدایت
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2017ء) حکومت پنجاب نے قابل اعتراض جگت بازی، ذومعنی مکالموں کی روک تھام کیلئے عید الفطر پر سٹیج ڈراموں کی کڑی نگرانی کی ہدایت کی ہے اور تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسرز ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز و دیگر حکام کے نام جاری کئے گئے حکم نامہ میں کہا ہے کہ وہ عید کے موقع پر صوبہ بھر کے مختلف شہروں میں سٹیج کئے جانے والے ڈراموں میں ذو معنی مکالموں کی روک تھام ، بد اخلاقی سے گریز اور قواعد وضوابط کی پابندی یقینی بنانے کیلئے تمام تھیٹرز ، سینما ہالوں اور سٹیج ڈرامہ کے مقامات کی کڑی نگرانی کریں تاکہ عید کے موقع پر عوام کومعیاری و صاف ستھری تفریح دستیاب ہو سکے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد ڈویژنل انتظامیہ کے ترجمان نے بتایا کہ تمام تھیٹر و سٹیج ڈرامہ منتظمین کو بھی آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ قواعد وضوابط کی خلاف ورزی سے باز رہیں ورنہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔ انہوںنے کہا کہ اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر زکی سربراہی میں ویجیلنس کمیٹیا ں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں جو عید کے ایام میں سٹیج ڈراموں پر کڑی نظر رکھیں گی۔
وقت اشاعت : 21/06/2017 - 17:56:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :