شاہ رخ خان کے ’’جگا جاسوس ‘‘کے سراہنے پر شکر گزار ہوں،رنبیر کپور

جمعرات 22 جون 2017 12:14

شاہ رخ خان کے ’’جگا جاسوس ‘‘کے سراہنے پر شکر گزار ہوں،رنبیر کپور
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان کی ’’جگا جاسوس ‘‘کے حوالے سے تعریف پر شکر گزار ہوں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنبیر کپور نے خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ شاہ رخ خان نے فلم کے حوالے سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلمساز فلم انڈسٹری میں کچھ نیا لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب فلم ٹیزر ریلیز کیا گیا تو شاہ رخ خان پہلی شخصت تھے جنہوں نے مجھے اور ہدیتکار انوراگ باسو کو فون کیا اور فلم کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ بالی وڈ میں اس جیسی فلم بن رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی فلم کی تعریف سے ہمارے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے جس پر میں ان کا شکر گزار ہوں۔فلم جگا جاسوس میں رنبیر کپور کے ساتھ کترینہ کیف نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔فلم 14 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 22/06/2017 - 12:14:49

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :