شوبز انڈسٹری میں فنکاروں کو بہت سی مشکلات ہوتی ہیں‘نداملک

جمعرات 22 جون 2017 13:37

شوبز انڈسٹری میں فنکاروں کو بہت سی مشکلات ہوتی ہیں‘نداملک
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) پرفارمرندا ملک نے کہا کہ کبھی بھی فحاشی اور عریانی کا سہارا نہیں لیا اپنے منفرد کام کی وجہ سے نام رکھتی ہوں شوبز انڈسٹری میں فنکاروں کو بہت سی مشکلات ہوتی ہیں لیکن وہ لوگوں کی خوشی کیلئے اپنے غم بھی برداشت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

بعض اداکارائیں آگے بڑھنے کیلئے فحاشی اور عریانی کا سہارا لیتی ہیں جن کی وجہ سے ان کو آئے روز وارننگ اور پابندی کے نوٹس ملتے ہیں لیکن میں نے کبھی بھی ایسا کچھ نہیں کیانداملک نے کہا کہ سٹیج ڈرامے میں پرفارم کرنا آسان نہیں ہے انتہائی محنت اور لگن سے فنکار کا نام بنتا ہے۔

وقت اشاعت : 22/06/2017 - 13:37:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :